جادوئی حسن والی ثنا فخر کی نئی فلم جلد ریلیز ہوگی

پرانی جادوئی کہانی عمرو عیار پر پہلی بار فلم بنائی گئی ہے، جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستان کی پرانی جادوئی کہانی عمرو عیار کے کردار پر بننے والی فلم سینما میں جلد ہی ریلیز ہوگی، فلمی شائقین پہلی مرتبہ بڑے پردے پر جادوئی کردار عمرو عیار کو دیکھیں گے۔

اداکارہ ثنا فخر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جادوئی سر زمین اور شیطانی جنوں کی قدیم روایت اور اندر کی لڑائیاں،جدید تصورات اور جلال کی کہانیاں!’، تیار ہو؟

اداکار عثمان مختار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا ٹیزر بھی شیئر کیا۔

فلم عمرو عیار کی کہانی 1000 سال پرانی مسلم ادب داستان امیر حمزہ میں شامل اسی نام کے کردار کی کہانی پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہروز وسیم عثمان مختار کے ہراسگی الزام پر سامنے آگئیں

شوبز انڈسٹری او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کا رخ کرنے لگے

اس سے پہلے بھی عمرو عیار کے کردار کو کئی فلموں اور ڈراموں میں پیش کیا جاتا رہا ہے لیکن اب پہلی بار اسی کردار پر فلم بنائی گئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں عثمان مختار، فاران طاہر، صنم سعید، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سمیع راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل، سلمان شوکت، اسامہ کرامت، علومی کریم، اسد چوہدری، عاطف صدیقی، محمد عمران، بلال جٹ، رومان علی اور شہروز ثنا اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر