پی ایس او کے پمپس پر پیٹرول دستیاب ہوگا

پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، ملک بھر میں پیٹرول پمپس صبح 6 بجے سے بند ہوجائیں گے۔

پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے عہدیدار شعیب خان نے کہا ہے کہ کل صبح 6 بجے سے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس بند ہوں گے، تمام ایسوسی ایشنز نے ہڑتال پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت پیچھے ہٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل کو تیل کی قیمتوں پر دروغ گوئی مہنگی پڑگئی

حکومت کی مہنگائی کی آگ پر مزید تیل ڈالنے کی تیاری

سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عاطف کا کہنا تھا کہ ہم نے کل کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، موجودہ منافع کم ہے جس میں کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنا تو حق ہم بھی رکھتے ہیں کہ گھاٹے میں جانے کے بجائے کاروبار بند کردیا جائے۔

خواجہ عاطف نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے چلانے کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا۔

پیٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا۔

مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آئیں۔

دوسری طرف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پی ایس او کے پمپس کھلے رہیں گے۔

پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے پیش نظر پی ایس او کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات کے روز پی ایس او کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے لہذا شہری وہاں سے ری فیولنگ کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر