مایوس کرکٹ مداح صارم اختر شہرت کی بلندی پر

صارم اختر کی تصویر ہانگ کانگ کے میوزم آف میمز تک جاپہنچی۔

آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی مداح صارم اختر کی مایوسی کی حالت میں لی گئی تصویر دو سال پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد اب اسے ہانگ کانگ کے میوزیم آف میمز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی آصف علی نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔ اہم کیچ ڈراپ ہونے پر ہزاروں پاکستانی مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا تھا لیکن اس وقت گراؤنڈ میں کیمرا محمد صارم پر ہی رک گیا اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھ کر مایوسی کا اظہار کرنے والی ویڈیو ریکارڈ کرلی گئی۔

پاکستانی کرکٹ کے مداح محمد صارم اختر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔ صارفین نے ان کی ویڈیو اور تصویر کو مختلف میمز میں شامل کیا۔ انہی میمز نے پاکستانی مداح کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ صارم اختر کی تصویر اور ویڈیو کلپ کو ہانگ کانگ نے اپنے میوزیم آف میمز کا حصہ بنا لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLOGMEDIA.PK (@blogmedia.pk)

یہ بھی پڑھیے

برنی سینڈرز خود پر بننے والے میمز سے محظوظ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد صارم اختر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو کلپ کے ساتھ پیغام شیئر کیا۔

سوشل میڈیا صارفین محمد صارم کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مایوسی والی ویڈیو نے صارم کو شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر