حکومت کا بجلی کےفی یونٹ میں7روپے تک ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ

پاکستان میں بجلی زیادہ ہے اور گیس کی قلت ہے لہذا چاہتے ہیں کہ بجلی کی فروخت زیادہ ہو اور گیس کے استعمال میں کمی آئے

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بجلی کے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ نومبر سے فروری کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں بجلی کے زیادہ استعمال پر فی یونٹ 5 سے 7 روپے تک ڈسکانٹ ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ‘وفاقی کابینہ نے موسم سرما میں بجلی  کے بلوں میں کمی کےلئے "سیزنل پیکج "منظور کرلیا ہے’۔ ‘رہائشی یا کمرشل بجلی کے صارفین کو نومبر سے فروری کے درمیان پچھلے سال انہی مہینوں کی نسبت اضافی بجلی استعمال کرنے پر 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک ڈسکاونٹ ملے گا’۔

یہ بھی پڑھیے

بجلی گیس مہنگی ہوگی اور انکم ٹیکس کا دائرہ بڑھایا جائے گا

واضح رہے کہ سابق معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے ملک میں توانائی کے شعبے میں متعدد ناہمواریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک خط لکھا تھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل اور صارفین کی آسانی کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے اور ان سے نمٹنے کے لیے ‘جامع اور ساختی اصلاحات’ کی جائیں۔

قبل ازیں  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزارت توانائی نے نیپرا کو تجویز بھیجی ہے کہ سردیوں میں گیس کے ہیٹر بند کرکے بجلی پر منتقل ہونے والے صارفین کو فی یونٹ میں 7 روپے تک کا ریلیف دیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں بجلی زیادہ ہے اور گیس کی قلت ہے لہذا چاہتے ہیں کہ بجلی کی فروخت زیادہ ہو اور گیس کے استعمال میں کمی آئے۔

متعلقہ تحاریر