کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کی جانوروں کو بھوکے مارنے کی تیاری

ٹھیکیداروں کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رقم کی عدم ادائیگی پر چڑیا گھر کو مزید خوراک کی فراہمی ممکن نہیں۔

کراچی چڑیا گھر کے ٹھیکیداروں نے رقم کی عدم ادائیگی پر چڑیا گھر میں جانوروں کےلیے خوراک کی فراہمی معطل کردی ہے۔

چڑیا گھر کو خوراک کی فراہمی معطلی کے حوالے سے ٹھیکیداروں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں گلا کیا گیا کہ فروری 2021 سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے ہم مالی بحران کا شکار ہیں، ہم 22 نومبر 2021 سے مزید خوراک کی فراہمی جاری نہیں رکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا اداکارہ بشریٰ انصاری وزیراعظم عمران خان سے مایوس ہوگئیں؟

تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین پر ملیر کورٹ میں وکلا کا بہیمانہ تشدد

خط کے متن کے مطابق 22 نومبر 2021 سے کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک کی فراہمی اب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذمہ ہوگی، اس سے پہلے بھی ہم لوگ کئی مرتبہ آپ کے علم میں یہ بات لاچکے ہیں۔

کراچی چڑیا گھر کے ٹھیکیداروں
نیوز 360 رپورٹر

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مالی بحران سے ہمیں کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک کی فراہمی میں مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور روذ بروز مشکل بڑھتی جارہی ہے، اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ہم مزید خوراک کی فراہمی کا بندوبست نہیں کرسکتے۔

خط کےمتن کے مطابق ہم سے جتنا ہوسکا ہم نے ان بے زبان جانوروں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی اب مزید خوراک کی فراہمی کی صلاحیت ہم میں نہیں رہی۔

ٹھیکیداروں کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں ابھی ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے، اور نہ ہی چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے کوئی موقف سامنے آیا ہے۔

متعلقہ تحاریر