پاکستان کا نئے میزائل شاہین 1-اے کا تجربہ کامیاب

بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہدف ڈھونڈنے کے لیے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کا استعمال۔

دفاعی میدان میں پاکستان کی ایک اور بڑی پیشرفت، زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا تجربہ کامیابی سے ہمکنار۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی جی اسٹریٹیجک پلاننگ ڈویژن (ایس پی ڈی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اوردیگر حکام نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔؎

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک دنیا سے بھوک مٹانے کے لیے اسٹاک فروخت کرنے کو تیار

امریکہ میں سائنسی تحقیق کےلئے عطیہ کردہ جسم  فروخت کردیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔ انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی مہارت اور عزم کو بھی سراہا۔ وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔

متعلقہ تحاریر