مس ٹرانس پاکستان شائرہ رائے کا ویڈیو سانگ "دنیا” ریلیز

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس ڈی ایچ اے سینما میں مس ٹرانس پاکستان شائرہ رائے اور گلوکار کاشف علی کا گیت "دنیا” ریلیز کردیا گیا۔

گانے کے پریمیئر کی منعقدہ تقریب میں نامور فنکاروں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریمیئر میں سینئر اداکار راشد محمود، فادی اینڈ ایمان، اعجاز وارث ، سہیل آفندی، ندیم چیمہ، بسمہ، زینت، نتاشا خان، ثناء خان، کائنات ملک، فائقہ علی اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومتی وزراء ٹک ٹاکرز کے نشانے پر

اداکارہ مہوش حیات کو باڈی شیمنگ کا سامنا

تقریب میں گیت "دنیا” کی ویڈیو کو بڑی اسکرین پر دکھایا گیا، جبکہ شائرہ رائے نے ڈانس کرکے خوب داد بھی موصول کی۔

گلوکارہ شائرہ رائے نے کہا کہ یہ گیت میں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا ہے۔ جس پر میں اپنی ٹیم کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا جبکہ گانے کے دوسرے گلوکار تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔

دوسری طرف فنکاروں اور سوشل میڈیا اسٹارز نے شائرہ رائے کے گانے کی تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیت بہت اچھا ہے پاکستان میں شوبز کے کام کا آغاز ہونا بہت ضروری ہے۔ کورونا وباء کی کمی کے بعد اب شوبز سرگرمیاں بحال ہوئیں ہیں جوکہ خوش آئند ہیں۔

متعلقہ تحاریر