کیا جاوید آفریدی ٹیسلا کو پاکستان لا رہے ہیں؟

جاوید آفریدی غالباً ٹیسلا کو پاکستان میں متعارف کروانے کا ارادہ کررہے ہیں۔

جاوید آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں اپنے فالوورز سے پوچھا کہ کیا وہ گاڑیاں بنانے والے ادارے ٹیسلا کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں؟ جاوید آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کرکٹ ٹیم پشاور زلمی کے مالک اور ہائیر پاکستان کے سربراہ ہیں۔

ٹیسلا کو پاکستان لانے کے جاوید آفریدی کے اشارے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ وہ حال ہی میں ملک میں ایک مشہور برطانوی آٹوموٹو برانڈ مورس گیراج (ایم جی) متعارف کرا چکے ہیں۔

ایم جی نے ملک بھر میں 3 ڈیلرشپس کی مدد سے کام کا آغاز کیا ہے اور وہ چین سے درآمد شدہ کمپلیٹلی بلٹ یونٹس (سی بی یو) اپنے صارفین کو فروخت کررہے ہیں۔

عمران خان کی حکومت ماحول دوست پالیسیوں پر سختی سے عمل کرنا چاہتی ہے اوراُن پالیسیز کا ایک اہم جزو ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کروانا تھا تاکہ آلودگی کا مقابلہ کیا جا سکے اور پاکستان کو ٹیکنالوجی میں ترقی کی طرف لے جایا جاسکے۔

جاوید آفریدی غالباً ٹیسلا کو ملک میں متعارف کروانے کا ارادہ کررہے ہیں کیونکہ یہ ادارہ ایک اعلیٰ معیار کی برقی گاڑیاں تیار کرنے کے لیے مشہور ہے۔

حکومت ممکنہ طور پر ٹیسلا کی گاڑیوں کو پاکستان لانے میں مدد اور سہولت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیسلا نے 2 ماہ میں 1000 افراد کو ملازمت دی

ٹیسلا انکارپوریشن کیلیفورنیا میں واقع برقی گاڑی اور شفاف توانائی پیدا کرنے والا ایک امریکی ادارہ ہے۔

ٹیسلا برقی گاڑیاں، بیٹری سے توانائی کا ذخیرہ گھر سے لے کر گرڈ سکیل تک پہنچانے کی مصنوعات، شمسی پینل اور شمسی چھت کے ٹائلز جیسے مصنوعات بنانے کا کام بھی کرتی ہے۔

ٹیسلا انکارپوریشن کی بنیاد 2003 میں امریکی تاجروں مارٹن ایبر ہارڈ اور مارک ٹارپیننگ نے رکھی تھی اور اس کا نام سربیا کے امریکی موجد نکولا ٹیسلا کے نام پر رکھا گیا تھا۔

2008 میں ٹیسلا موٹرز نے اپنی پہلی برقی گاڑی متعارف کرائی جو مکمل طور سڑک پر چلنے کے قابل تھی۔

2012 میں ٹیسلا نے اپنے نئے ماڈل ایس سیڈان پر توجہ دینے کے لیے روڈسٹر کی تیاری بند کردی۔ اِس اقدام کو آٹوموٹو کے شعبے کے نقادوں نے سراہا تھا۔

ٹیسلا کو 2019 میں دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پلگ ان اور بیٹری الیکٹرک کار بنانے والے ادارے کا درجہ دیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے