ساری تعلیم پاکستان میں مکمل کی جس پر فخر ہے، ڈاکٹر ہما بقائی

پاکستان کی معروف ڈاکٹر ہما بقائی کا کہنا ہے کہ ہمارا ہاں یہ خاص خیال پروان چڑھ رہا ہے کہ اگر آپ کو کامیاب انسان بننا ہے تو آپ کے پاس بیرون ممالک کی ڈگری ہونا لازمی ہے۔ اگر آپ کے پاس صرف پاکستانی انسٹیٹیوٹ کی ڈگری ہے تو آپ کو اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی ساری تعلیم پاکستان سے کی ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف ڈاکٹر ہما بقائی کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی اور کانفرنسز میں شرکت کی۔ بہت سے لوگ پاکستان میں بھی بلاتے ہیں عزت دیتے ہیں۔

معاشرتی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ہما بقائی کا کہنا تھا کہ جیسے سیٹیزن جرنلزم ہے ، اس نے ہر شخص کو لکھنے کی طاقت دے دی ہے۔ اسے آرٹیکل لکھنے اور بات کرنے کی طاقت دے دی ہے۔ مسائل پر بات کرنے کے لیے اب روایتی میڈیا کو ری رائٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ہما بقائی نے نیوز 360 سے گفتگو کرتے اپنے کون کون سے بہترین تجربے شیئر کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

خیرپور میں کسٹم حکام کا چھاپہ، ٹرالر سے 1 کروڑ روپے کی چھالیہ برآمد

متعلقہ تحاریر