ن لیگ کے ایم این اے پرویز ملک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

پرویز ملک 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر این اے 133 لاہور کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور ایم این اے پرویز ملک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے ان کے انتقال کے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کرگئے، ایم این اے پرویز ملک کافی عرصہ سے علیل تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ

مرتضیٰ وہاب کراچی کی گم گشتہ عظمت بحال کرنے کے لیے کوشاں

ایم این اے پرویز ملک کو نجی جم (shapes) میں سوئمنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا، جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ حرکت قلب بند ہونے پر خالقِ حقیقی سے جاملے۔

پرویز ملک 5 باررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، پرویز ملک 18نومبر1947 کو لاہور میں پیدا ہوئے، پرویز ملک 1997میں این اے 95 لاہور سے، 2002میں این اے120 سے، 2010کوضمنی انتخابات میں این اے 123 سے رکن قومی اسمبلی بنے جبکہ  2013 میں این اے 123 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، جبکہ حالیہ عام انتخابات این اے 133 لاہور کی نشست سے ایم این اے منتخب ہوچکے ہیں پرویزملک وفاقی وزیرتجارت اورٹیکسٹائل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ واضح رہے کہ ایم این اے پرویز ملک کے اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور ان کے صاحبزادے علی پرویز ملک بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

متعلقہ تحاریر