ذخیرہ اندوزی کے خلاف حکومت کا وِسل بلوور متعارف کرانے  فیصلہ

ذخیرہ اندوزوں کی خفیہ طورپر اطلاع دینے والوں کو پکڑی جانے ولی اجناس کی مالیت سے انعام دینےکا فیصلہ کیا ہے

ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور اشیاء ضروریہ  کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جلد  ہی ایک غیر معمول ی پیشرفت وِسل بلور کا تصور متعارف کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ خفیہ اطلاع دینے والوں کو پکڑی جانے ولی اجناس کی مالیت کی ایک مخصوص شرح کے مطابق انعام دیا جائے گا۔

مشیر خزانہ  کے ترجمان مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بتایا ہے کہ مشیرخزنہ شوکت ترین کی زیر صدرت اجلاس میں  نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے ملک میں اشیائے خورونوش اور دیگر اہم اجناس کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی خفیہ طورپر اطلاع دینے والوں کو پکڑی جانے ولی اجناس کی مالیت کی ایک مخصوص شرح کے مطابق انعام دینےکا فیصلہ کیا ہے  اس سلسلے میں وسل بلوور قانون پرپھرپور عملدرآمد کروانے کا فیصلہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

آٹا، چینی اور پیٹرول کے بعد دودھ کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافے کی تیاری

اس سے قبل اسلام آباد میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو بتایاگیا کہ حکومت کے موثر اقدامات اور گنے کے کرشنگ سیزن کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد میں چینی کی قیمت کم ہورہی ہے ۔اجلاس میں ملک میں چینی ، گندم ،  دالوں ، مرغی  کے گوشت سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا کمیٹی کو ایس پی آئی انڈیکس کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا ۔

کیاجاسکے

متعلقہ تحاریر