اداکار فہد مصطفیٰ ابھی تک ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے غیرمطمئن

فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کرکٹر افتخار احمد ایک مکمل آل راؤنڈر ہیں اور انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

جیتو پاکستان کے معروف میزبان اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب بالخصوص کرکٹر افتخار احمد کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ اداکار اس حوالے سے اچھی خاصی معلومات رکھتے ہیں۔

میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ کو اکثر کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کو دیکھنےکے لیے اکثر اسٹیڈیم بھی جاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یورپ کا سنگم، مومل کا فیشن، پرستار نالاں

پوڈکاسٹ ‘اوور مائی ڈیڈ باڈی’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے لکھا ہے کہ ” کرکٹر افتخار احمد ایک مکمل آل راؤنڈر ہیں اور انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ "آصف علی کی ٹیم میں شمولیت کیوں ضروری ہے۔؟”

اداکار فہد مصطفیٰ نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ، راشد لطیف ، اور نعمان نیاز کو ٹیگ کرتے ہوئے معاملے پر معلومات طلب کی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کرکٹ شعیب مسعود نے لکھا ہے کہ "فہد بھائی افتخار احمد ایک اچھے کھلاڑی ہیں تاہم آپ بھروسہ رکھیں آصف علی بھی 6 نمبر پر ایک بہترین بلے باز ثابت ہوں گے، اور وہ ورلڈ کپ میں اپنی صلاحتیں ضرور دکھائیں گے۔ کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ایک مختلف کھیل ہے۔”

شعیب نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے بہترین کھیل پیش کریں گے۔”

اداکار فہد مصطفیٰ کو معلومات فراہم کرتے ہوئے سابق کرکٹر راشد لطیف نے لکھا ہے کہ "افتخار احمد ایک اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بین الاقوامی میچز کے لیے ابھی ان بیٹنگ کا وہ معیار نہیں ہے۔”

متعلقہ تحاریر