شعیب اور ثانیہ کے 3 سالہ صاحبزادے کے انسٹا فالوروز 1 لاکھ ہو گئے

کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہاں بیٹے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شعیب ملک کے صاحبزادے اذہان مرزا ملک کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ کے سینئر بلے باز اور ثانیہ مرزا کے ہان بیٹے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں میاں بیوی نے بیٹےکا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوشل میڈیا صارف نے ندا یاسر کے مارننگ شو پر سنجیدہ سوال اٹھادیئے

شوٹنگ کے دوران نورا فتیحی مرتے مرتے بچ گئیں

ڈھائی سالہ اذہان مرزا ملک نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا رکھا ہے۔ اذہان مرزا ملک کے مطابق ان کا انسٹا اکاؤنٹ ان کی  والدہ مینج کرتی ہیں۔

بھارت کی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کی تصاویر اکثر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ثانیہ مرزا اپنے صاحبزادے کے کھلونوں کی تصاویر بھی اس کے انسٹا اکاؤنٹ پر جاری کرتی رہتی ہیں۔

کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ کی تقریب سیالکوٹ میں ہوئی تھی ۔ تاہم دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ابھی تک ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے انسٹا اکاؤنٹ پر 142 پوسٹ شیئر کرچکی ہیں جس کو مداحوں کی جانب بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments Box