سکھر میں خاتون کے ہاں دو سروں والے بچے کی پیدائش

لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے والس روڈ پر قائم نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں دو سروں والے بچے کی پیدائس ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے والس روڈ پر قائم ہالار میمن جنرل اسپتال میں مدئیجی کی رہائشی خاتون نے دوران زچگی دو سروں والے بچے کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر: سیپکو  نے غریب صارفین کا جینا دوبھر کردیا

کراچی میں ایک ہفتے میں آتشزدگی کا چوتھا بڑا واقعہ، 100 خاندان بے گھر

لیڈی ڈاکٹر کے مطابق خاتون نے دو سروں والے مردہ بچے کو جنم دیا ہے بچے کا ایک دھڑ جبکہ سر دو تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں انتہائی نگہدشت میں رکھا گیا ہے۔

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا چونکہ یہ بچہ اسپیشل  تھا اس لیے بچے کو کچھ دیر کے لیے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ بچے کی کمر پر بھی ایک بازو ہے۔

Facebook Comments Box