پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ:بنگلادیش کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

رواں سال بنگلہ دیش نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جارہا ہے ، ٹائیگر نے ٹاس جیت کر شاہینوں کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستانی شاہین بنگال ٹائیگرز پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ ڈھاکہ میں دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سیکس اسکینڈل: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین اپنے عہدے سے مستعفی

شعیب اور ثانیہ کے 3 سالہ صاحبزادے کے انسٹا فالوروز 1 لاکھ ہو گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو ہوم سیریز کی وجہ سے ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔ ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشن میں میزبان ٹیم کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے چہروں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تناظر میں حیدر علی، محمد نواز، خوشدل اور وسیم جونیئر کو 12 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام کرنے کا موقع دیا ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

اگر ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ اب تک کھیلے گئے بارہ میچوں میں سے 12 میچز میں کامیابی نے پاکستان کے قدم چومے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری 2020 کے بعد دونوں ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

یاد رہے کہ رواں سال بنگلہ دیش نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی تھی۔

Facebook Comments Box