وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کون ہیں؟

خالد منصور عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کارپوریٹ امور کا وسیع تجربہ رکھنے والے خالد منصور کو اپنا معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز تعینات کردیا۔  معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ توانائی، پیٹرو کیمیکل اور فرٹیلائزر بنانے والی کمپنیوں کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور حب پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ بینک، اے بی ڈی سمیت متعدد اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ خالد منصور سندھ اینگرو کول اور سوئی ناردرن کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں جبکہ انہوں نے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کے صدر کا عہدہ بھی سنبھالا ہے۔ انہوں نے مختلف اوقات میں اسٹیل ملز پاکستان کی بحالی کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ کام کیا ہے۔

یہاں گزشتہ روز لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ذاتی وجوہات پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کی تھی۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے استعفے کے بعد ٹوئٹر پر معاون خصوصی شہباز گل نے خالد منصور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن شیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سی پیک کے تحت 28 ارب ڈالرز کے نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ خالد منصور کارپوریٹ امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اس کے علاوہ انہیں چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا بھی تجربہ حاصل ہے۔ خالد منصور سی پیک کے اگلے مرحلے کے بڑے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

Facebook Comments Box