بھارتی میوزک لیبل نے نغمہ نگار کا کریڈٹ کسی اور کو دے دیا

گلوکار لکی علی نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ٹی سیریز کے لیے ان سمیت اسلم اور سلمیٰ نے گانے لکھے لیکن کریڈٹ کسی اور کو دیا گیا۔

بھارتی موسیقار لکی علی نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ہم نے ایک البم بنائی جسے ٹی سیریز نے ‘کبھی ایسا لگتا ہے’ کا ٹائٹل دیا، یہ اسی البم کا ایک گانا بھی تھا۔

یہ گانا لندن کے مائیکس اسٹوڈیو اور ممبئی کے ٹی سیریز اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکارہ ‘سیا’ کا نیا البم ‘ایوری ڈے از کرسمس’ ریلیز کے لئے تیار

جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس نے تاریخ رقم کردی

اسلم نے میرے ساتھ یہ گانا لکھا جبکہ ایک دوسری نغمہ نگار جو کہ لندن سے باہر تھیں انہوں نے ‘جب سے ملی تم سے’ نامی گانا تحریر کیا۔

لکی علی کا کہنا ہے کہ ان نغمہ نگار کا نام شاید سلمیٰ تھا اور وہ کوئٹہ سے تعلق رکھتی تھیں۔ پھر ہوا کچھ یوں کہ ایک دوسرے نغمہ نگار نے البم لکھنے کا کریڈٹ لے لیا۔

اس کی وجہ یہ بنی کہ مذکورہ نغمہ نگار کو کمپنی نے بہت پروموٹ کیا اور جب ہم نے ٹی سیریز سے اس متعلق وضاحت طلب کی تو انہوں نے یہ البم ہی اپنے ریکارڈز سے خارج کردی۔

لکی علی نے کہا ہے کہ البم کا کریڈٹ لکی علی کو ملنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان گانوں پر پرفارمنس نہیں دی کیونکہ ہمیں بغیر معاوضہ دئیے اپنے ہی کمپوز کیے ہوئے گیت گانے کی اجازت نہیں تھی سو ہم نے انہیں سِرے سے گایا ہی نہیں۔

Facebook Comments Box