وزیراعظم عمران خان کا باڈی ڈبل مل گیا

تبلیغی اجتماع میں شریک شخص ہوبہو عمران خان کی کاپی نکلا، وائرل ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بڑی کامیابی ملی، حکومت کی جانب سے پیش کردہ 33 بلز منظور کرلیے گئے، اس کامیابی کے بعد عمران خان تبلیغی اجتماع پہنچ گئے۔

حیران نہ ہوں، یہ وزیراعظم عمران خان نہیں بلکہ ان کی شکل و صورت سے مماثلت رکھنے والے ایک صاحب ہیں جن کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تو دیوا میگزین نے بھی اسے شیئر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مہوش حیات کو باڈی شیمنگ کا سامنا

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات، نئی باڈی منتخب

سفید قمیض شلوار اور اس پر کالے رنگ کا کوٹ پہنا ہوا یہ شخص کسی تبلیغی اجتماع میں موجود ہے اور اپنے سامان سے ٹیک لگر کر بیٹھا ہوا ہے۔

تاوقت ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، اگر اس بندے کا مستقبل میں کرکٹ یا سیاست میں آنے کا ارادہ نہ ہو تو وزیراعظم عمران خان اس کو اپنے باڈی ڈبل کے طور پر ملازمت دے سکتے ہیں۔

باڈی ڈبل وہ شخص ہوتا ہے جسے کسی اہم شخصیت کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ اگر کسی مقام پر سیکیورٹی خطرات ہوں تو اصل شخص خود وہاں جانے کے بجائے باڈی ڈبل کو بھیج سکے۔

فلم انڈسٹری میں بھی باڈل ڈبلز ہوتے ہیں جو کہ چند ایک مناظر کی عکسبندی کے لیے اصل اداکار کی جگہ کردار ادا کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box