‘کہیں نہیں جارہا’، کرس گیل کی ٹویٹ

ڈیوائن براوو کی ریٹائرمنٹ کے بعد افواہیں تھیں کہ کرس گیل بھی ریٹائر ہورہے ہیں لیکن انہوں نے ٹویٹ کرکے شائقین کو خوش کردیا۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹسمین کرس گیل نے اشارہ دیا ہے کہ وہ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے اور کھیل کو جاری رکھیں گے۔ یونیورس باس نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں اشارۃً کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔

چند ہفتے قبل متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو نے ٹیم کی خراب پرفارمنس پر بین الاقوامی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ورلڈ کپ اور کھیلوں گا، کرس گیل نے خاموشی توڑ دی

فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ کرس گیل بھی ریٹائر ہوگئے

ڈیوائن براوو کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایسی افواہیں تھیں کہ کرس گیل بھی میدان سے پویلین کا رخ کر لیں گے لیکن انہوں نے ٹویٹ میں اشارہ دیا ہے کہ وہ کرکٹ جاری رکھیں گے۔

دو بار ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح رہنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی اور سپر 12 راؤنڈ کے 5 میں سے 4 میچز میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

Facebook Comments Box