ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ٹیزر نے دھوم مچا دی

13 سیکنڈ کے ٹیزر میں بادلوں کی گھن گرج اور سمندری لہروں کا شور کسی شخص کی جدوجہد کی کہانی سنارہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر کسی فلم یا ڈرامہ کا ٹیزر جاری کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور ٹیزر کی پسندیدگی کے حوالے سے کمنٹس کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ٹیزر سے متعلق ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ "میں ایک پروجیکٹ پر کام کررہی ہوں جس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے مجھے بے انتہا خوشی محسوس ہو رہی ہے، مکمل ورژن کے لیے دیکھتے رہیں، جلد آرہا ہے!۔”

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلکس فلم ‘ریڈ نوٹس’ ریکارڈ توڑنے کے قریب

‘کھیل کھیل میں’ نہیں دیکھی تو جلدی سے دیکھ لیں، ہمایوں اور فہد کا مشورہ

13 سیکنڈ کے جاری کیے گئے ٹیزر میں ایک پوری کہانی سمٹی ہوئی ہے۔ ٹیزر میں بادلوں کی گھن گرج سنائی دے رہی ہے۔ سمندر کی شور مچاتی لہریں دکھائی دے رہی ہیں۔ سفید یونیفارم میں کوئی لڑکی ٹینس کھیلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ بلے باز شعیب ملک ایک گراؤنڈ میں دوڑتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ جبکہ جاری کیے گئے ٹیزر میں شعیب ملک ایک گاڑی سے ہیرو کے انداز میں اتر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ایشہ اگروال نامی انسٹا یوزر نے ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور بہترین کا ایموجی بنایا ہے۔

شکتی ورشینی نامی انسٹاگرام یوزر نے لکھا ہے ہمیں انتظار رہے گا ۔

لائبہ نامی انسٹاگرام یوزر نے پرجوش انداز میں لکھا ہے کہ "زبردست بھابھی۔”

سید طارق علی نامی انسٹاگرام یوزر نے دل کے ایموجیز بناتے ہوئے لکھا ہے "دونوں ہی کھلاڑی ہیں۔”

ایک اور انسٹا یوزر سوہنا شیخ نے لکھا ہے "آپ اور شعیب بھائی کی زندگی پر کوئی فلم بنا ہے۔ زبردست۔انتظار رہے گا۔”

Facebook Comments Box