شہباز شریف کی طویل چھٹی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد

شہباز شریف کی طویل غیر حاضری کی کوئی معقول وجہ سامنے نہیں آئی۔

شہباز شریف آج اتنے دنوں بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا دیدار کرائیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی شرکت یقینی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس آج سہ پہر3 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی تقریر کے بعد سے اسمبلی میں دکھائی نہیں دیئے لیکن وہ آج پارلیمنٹ میں اپنا دیدار کرائیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بجٹ سے متعلق جتنے بھی اجلاس ہوئے قائد حزب اختلاف ان میں غیر حاضر تھے۔ یہاں تک کہ جب وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلی فلور پر اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی، اس وقت بھی شہباز شریف موجود نہ تھے۔ حالانکہ وہ ایک سنہرا موقع تھا جب شہباز شریف بطور قائد حزب اختلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اختلافات کو سامنے رکھ سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو زرداری آئی ایس آئی سے فون ٹیپنگ کیوں چاہتے ہیں؟

شہباز شریف کی اس طویل غیر حاضری کی کوئی معقول وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم، لیگی رہنما طلال چوہدری نے بتایا کہ شہباز شریف اسلام آباد بجٹ اجلاس کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں انہیں کزن کی وفات کی خبر ملی، جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں شرکت نہ سکے۔

منگل کو بجٹ بحث کے دوران اراکین کی گنتی کی گئی تو حکومت کے 172 اور اپوزیشن کے 138 ارکان موجود تھے جبکہ قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق حزب اختلاف کے کم سے کم 160 ارکان موجود ہونے چاہیئے تھے۔

متعلقہ تحاریر