سول سسٹرز کی دبئی ایکسپو 2020 میں پذیرائی

کنول احمد نے دبئی ایکسپو میں رونمائی ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے۔

سول سسٹرز پاکستان کی بانی اور حوصلہ مند خواتین سے متعلق ویڈیو سیریز پروڈیوس کرنے والی کنول احمد کو دبئی ایکسپو 2020 میں مقبول برینڈ کارٹیئر نے سراہا ہے۔

کنول ایک باہمت، حوصلہ مند اور بڑے خواب دیکھنے والی خاتون ہیں جنہیں پوری دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کام کرنے پر پسند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عورت کے خلاف ظلم پر آواز اٹھائیں، یاسرہ رضوی

کنول احمد نے دبئی ایکسپو میں رونمائی ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بہت بڑی خبر ہے اور جب انہوں نے ای میل کی تو مجھے بالکل بھی اس کا یقین نہیں تھا۔ کارٹیئر نے دبئی ایکسپو 2020 کے خواتین پویلین میں conversations with kanwal  اور soul sisters Pakistan جیسے منصوبوں پر کام کرنے کی وجہ سے میری پذیرائی کی ہے۔

کنول احمد نے دبئی ایکسپو کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔ 2013 میں جب انہوں نے فیس بک پر سول سسٹرز پاکستان نامی گروپ بنایا تو وہ کامرس کی طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ میک اپ آرٹسٹ تھیں۔

اس پلیٹ فارم نے خواتین کو اپنے مسائل پر آزادی کے ساتھ بات کرنے کا موقع فراہم کیا۔

کنول کے اس فیس بک گروپ پر بہت بڑی تعداد میں خواتین شامل ہوئیں اور اج اس کے ممبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ کنول نے Conversations With Kanwal نامی ویڈیو سیریز شروع کی جس کے ذریعے خواتین نے خود کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرکے نوجوان لڑکیوں کو آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ تحاریر