پنجاب بھر کے چڑیا گھروں میں 459 جانوروں کی اموات ریکارڈ

نیوز 360 کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں مختلف چڑیا گھروں میں 1634 پرندے ہلاک ہوئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یکم جنوری 2016 سے اب تک پنجاب بھر کے چڑیا گھروں میں 459 جانوروں کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں قائم چڑیا گھروں میں کتنے جانوروں اور پرندوں کی اموات ہوئی ہیں اس حوالے سے نیوز 360 نے مکمل تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی پی او قصور کا شہید سپاہی اہلکار کے بچوں کو زبردست پروٹوکول

برطانوی انجینئرنگ کا شاہکار اٹک کا آہنی پل

نیوز 360 کو موصول ہونے والے سرکاری دستاویزات میں گزشتہ پانچ برسوں میں چڑیا گھروں میں سیکڑوں جانوروں اور پرندوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب کے چڑیا گھروں
NEWS 360

سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں مختلف چڑیا گھروں میں 1634 پرندوں کی اموات ہوئی ہیں، جبکہ آٹھ چڑیا گھروں پانچ برسوں میں 37 رینگنے والے جانوروں کی اموات ہوئی ہیں۔

پنجاب کے چڑیا گھروں
NEWS 360

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے سفاری پارک میں 187 جانور ، 787 پرندے اور 1 رینگنے والے جانور کی موت ہوئی ہے۔

پنجاب کے چڑیا گھروں
NEWS 360

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں کل 170 جانور ، 925 پرندے اور ایک رینگنے والا جانور ہے۔

پنجاب کے چڑیا گھروں
NEWS 360

سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کے آٹھ چڑیا گھروں میں کل 729 جانور ، 2476 پرندے اور 61 رینگنے والے جانور  ہیں۔ لاہور اور بہاولپور کے علاوہ کسی چڑیا گھر میں کوئی رینگنے والا جانور نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر