ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز نے کینگروز کو جیت کے لیے 158رنز کا ہدف دیا تھا۔

انٹرنیشنل کوکٹ کونسل کے زیراہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے 26ویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

آئی سی سی میگا ایونٹ کے گروپ ون کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے کم پر کام نہیں کروں گا، شعیب اختر

ویرات کوہلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نقش قدم پر چل پڑے

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرن فنچ نے آغاز کیا اور اسکور کو 33پر لے گئے اس موقع پر ایرن فنچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بعدازاں ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور پر 157 پر پہنچا دیا اس موقع پر مچل مارش 32 گیندوں پر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ہدف 16.2 اوور میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157رنز اسکور بنائے اور کینگروز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس گیل اور ایون لیوس نے کیا۔ 30 کے اسکور پر ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ گری جب کرس گیل 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 35 کے اسکور پر گری جب نیکولس پوران 4 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔

ویسٹ انڈیز کی تسری وکٹ بھی 35 کے مجموعی اسکور پر گی۔ روسٹن چیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایون لیوس تھے۔ انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کیا اور 29 رنز اسکور بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی 5ویں وکٹ 91 ، چھٹی وکٹ 126 اور 7ویں وکٹ 143 کے مجموعی اسکور پر گری۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر جوش ہیزل ووڈ رہے انہوں نے 4 اوورز میں 39 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل اسٹارک، پیٹ کمنس اور ایڈم زمپا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر