سخاکوٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ جاں بحق

وزیراعلیٰ کے پی کے نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ محمد ذادہ آگرہ کو قتل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعہ تحصیل درگئی کے علاقے سخاکوٹ میں اس وقت پیش آیا جب سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ و انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر محمد ذادہ آگرہ اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے آندھادھند فائرنگ کی جس سے وہ جان  بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

سیکورٹی فورسز کی کارروائی، باجوڑ میں تباہی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام

سردیاں شروع ہوتے ہی پشاور والوں نے مچھلی سٹالز کا رخ کرلیا

محمد ذادہ آگرہ کئی سالوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے علاقے میں منشیات فروشوں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف متحرک رہے۔ محمد ذادہ آگرہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھی رہے اور آج سماج دشمن عناصر نے اُن کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

قتل کے فوری بعد اہل علاقہ اور ورثاء نے لاش کے ہمراہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں کر بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہوئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے قتل کا واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور متعلقہ اسٹنٹ کمشنرز کو فوری طور او ایس ڈی کرنے کا کہا ہے۔ وزیر اعلی کی دونوں کے خلاف انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ تحاریر