امارات پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ ترین ملک

عالمی امن و امان رپورٹ کے مطابق رات میں اکیلے پیدل چلنے کے حوالے سے امارات کو 95 فیصد مثبت رائے ملی۔

ایک بین الاقوامی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں پیدل چلنے کے دوران لوگ خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔

گیلپ کی 2021 کے لیے عالمی امن و امان رپورٹ کے مطابق رات میں اکیلے پیدل چلنے کے حوالے سے امارات کو 95 فیصد مثبت رائے ملی۔

یہ بھی پڑھیے

متحدہ عرب امارات کا مریخ کے بعد وینس پر جانے کا اعلان

اونٹوں کا مقابلہ حسن، کلوننگ کی مانگ میں اضافہ

اس فہرست میں 93 فیصد کے ساتھ ناروے دوسرے نمبر پر تھا۔

سب سے بہترین امن و امان والے ممالک کی فہرست میں امارات 93 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ ناروے 94 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی پہر اکیلے بغیر خوفزدہ ہوئے باہر نکلے تو سمجھ جائیے گا کہ وہ امارات میں ہے۔

گیلپ کا یہ تازہ سروے لوگوں کے اپنی حفاظت اور قانون پر اعتماد سے متعلق خیالات پر مبنی تھا۔

امن و امان کے حوالے سے تیسرے نمبر پر چین، چوتھے پر سوئٹرزرلینڈ جبکہ پانچویں نمبر پر فن لینڈ رہا۔

اسی طرح وہ ممالک کہ جہاں رات میں لوگ پیدل چلنے میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اس فہرست میں چین، سلوینیا اور تائیوان بھی شامل تھے۔

متعلقہ تحاریر