لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈر پشاور کی ذمہ داری سنبھال لی

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کورکمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

لینڈ مافیا جنگلات سمیت 7 کھرب مالیت کی اراضی پر قابض

ثاقب نثار کی آڈیو لیک، کیا احمد نورانی کی یہ خبر سچ ثابت ہو پائے گی؟

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج کی جانب سے اعلیٰ افسروں کے تقرر اور تبادلوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور مقرر کیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کئے گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر