دنیا کا پہلا تیرتا ہوا شہر 2025 میں مکمل ہوگا

مسدس شکل میں بنے پلیٹ فارمز کو سیلاب پروف انفراسٹرکچر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، خوراک اور پانی میں خودکفیل ہوگا۔

دنیا کا پہلا تیرتا ہوا شہر جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب بنایا جا رہا ہے جو کہ سنہ 2025 میں مکمل ہو جائے گا، یہ شہر پانی کے اوپر مسدس شکل میں بنے چند پلیٹ فارمز کا مجموعہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کی فنڈنگ سے تعمیر ہونے والے شہر کا انفراسٹرکچر ‘سیلاپ پروف’ ہوگا جس میں انسانوں کے بنائے گئے متعدد جزیرے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر سے دستبردار

آباد نے کراچی میں تعمیرات روکنے کا اعلان کردیا

200 ملین ڈالر مالیت کی رقم سے تعمیر ہونے والا شہر قدرتی آفات کا مقابلہ کرسکے گا، سونامی اور کیٹیگری 5 کے طوفان سہہ سکے گا کیونکہ اس کے تیرتے ہوئے پلیٹ فارمز کو سمندر کی تہہ سے لنگر انداز کردیا جائے گا۔

یہ تیرتا ہوا شہر غذا، توانائی اور پانی کے حوالے سے خود کفیل ہوگا۔ عمارتوں کی چھت پر نصب شمسی توانائی کے پیبنلز سے بجلی حاصل کی جائے گی اور یہاں کے رہائشی آمد و رفت کے لیے جدید ترین کشتیاں استعمال کریں گے۔

ابھی تک شہر کی طوالت طے نہیں کی گئی ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ اس میں دس ہزار رہائشیوں کو بسایا جا سکے گا۔

یہ شہر مقامی طور پر حاصل کردہ بانس سے بنایا جا رہا ہے، پلیٹ فارمز میں چونے کے پتھر سے تہہ لگائی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر