عمر رسیدہ افراد سیاسی دفاتر میں نہ بیٹھیں، ایلون مسک

ٹیسلا کے سی ای او نے ٹویٹ میں کہا کہ عوامی اور سیاسی دفاتر سنبھالنے والے افراد کے لیے عمر کی حد 69 تک ہونی چاہیے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جو افراد سیاسی اور عوامی دفاتر سنبھالتے ہیں ان کے لیے عمر کی حد مقرر ہونی چاہیے اور ان کے مطابق یہ عمر 69 برس ہے۔

گزشتہ روز ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او نے ٹوئٹر پر سیاسی قابلیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمر کی ایک مقررہ حد سے زیادہ کے افراد کو سیاسی دفاتر نہیں سنبھالنے چاہئیں، یہ حد 70 کے عدد سے بالکل ایک کم ہونی چاہیے۔

یہ بات ایلون مسک نے شاید برنی سینڈرز کے لیے کہی ہو جن کی عمر 80 برس ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک اور جیف بیزوس کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس عہدے سے مستعفی

پچھلے مہینے مسک کی ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر برنی سینڈرز سے ٹوئٹر پر ہی ٹیکس پالیسیز کے حوالے سے بحث ہو گئی تھی۔

سینڈرز نے ٹویٹ کی تھی کہ ہمیں بےانتہا امیر افراد سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ جائز حصہ ادا کریں۔

اس پر مسک نے جواب دیا تھا کہ میں ہمیشہ بھول جاتا ہوں کہ آپ ابھی زندہ ہیں۔

اگر امریکہ میں عمر کی حد کا قانون مقرر ہوجائے تو اس سے برنی سینڈرز اور امریکی ویوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی جو کہ 81 برس کی ہیں، دونوں ہی دفتر جانے کے اہل نہیں رہیں گے۔

متعلقہ تحاریر