کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش کر گئی، بٹ کوائن کی قیمت میں 12 فیصد کمی ریکارڈ

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔

کرپٹو کرنسی عالمی مارکیٹ میں کریش کرگئی جس کے بعد دیگر کرنسیز کے بنسبت بٹ کوائن کی قیمت میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ابتدائی طور مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت گراوٹ کو شکار ہوتے ہوئے 41 ہزار 967 ڈالر پر آگئی تاہم مارکیٹ کے اختتام تک قیمت کچھ بہتری کے بعد 47 ہزار 600 ڈالر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالرموصول ہو گئے، مشیر خزانہ

ملک میں قدرتی گیس کی قلت ، حکومت بائیو گیس کے آپشن پر غور کرنے لگی

رواں سال مئی کے مہینے میں بھی بٹ کوائن کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جو کم ہوتے ہوئے 33 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم گذشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گذشتہ ہفتے بٹ کوائن کی قیمت 57 ہزار ڈالر پر ٹریڈ کرتی رہی تھی تاہم گذشتہ روز مارکیٹ کریش کرجانے سے بٹ کوائن 12 فیصد کمی کےساتھ 47 ہزار 600 ڈالر کی سطح پر آگیا تھا۔

کرپٹو کرنسی کی دوسری قسم ایتھریم کی قیمت میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک سیشن کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 12 فیصد کمی سے بٹ کوائن کا مالیاتی حجم 2.34 ٹریلین ڈالر رہ گیا ہے جبکہ پچھلے مہینے یہ حجم 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا۔ اور ایک بٹ کوائن کی قیمت 69000 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر دیگر معیشتوں سمیت کرپٹو کرنسی پر اثرات مرتب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بٹ کوائن کریش کر گئی ہے۔

دوسری عالمی ادارہ صحت نے اس بات خدشہ ظاہر کردیا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلنے کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر