ثمر من اللہ کی ‘آؤٹ سوئنگ’ نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی ڈاکیومینٹری میکر اور خواتین کے حقوق کیلیے سرکرداں ثمر من اللہ کی مختصر فلم 'آؤٹ سوئنگ' کرکٹ کھیلنے والی لڑکیوں پر مبنی ہے۔

پاکستانی فلم میکر ثمر من اللہ کی بنائی گئی فلم ‘آؤٹ سوئنگ’ نے نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقدہ اسپورٹس فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

یہ بات ثمر من اللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی اور خوشی کا اظہار کیا۔

یہ مختصر فلم Vimeo پر بھی پوسٹ کر دی گئی ہے جسے ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے، ‘اسلام آباد کے نواح میں ایک پرعزم کوچ ایسے کھلاڑیوں کو تربیت دیتا ہے جن کا کھیلنے کا کوئی امکان نہیں، ان کی فیملیز کو بھی اور اس پوری کمیونٹی کو تربیت دیتا ہے کہ کس طرح کرکٹ کھیلنا ان کی زندگی تبدیل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غیر معمولی موضوع پر مبنی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘کا 3 ہفتوں میں سوا چار کروڑ کا ریکارڈ بزنس

عثمان مختار کی بطور ہدایت کار پہلی شارٹ فلم بینچ ریلیز

24 ویں یونائیٹڈ نیشنز ایسوسی ایشن فلم فیسٹیول ایوارڈز نے فلم کی کہانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک عزت دار آدمی کس طرح لڑکیوں کے لیے اور ان کے شوق کے لیے قدم اٹھا سکتا ہے۔

ثمر من اللہ اپنی ڈاکیومینٹریز کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور ایک خواتین کے حقوق کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں۔

ان کی پہلی فلم ‘سوارا’ کو بھی کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں دکھایا گیا تھا، اس فلم کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ اس کی کہانی سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک مقدمے پر فلمائی گئی جس میں جبری شادیوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔

ثمر من اللہ کئی بین الاقوامی ایواڈز اپنے نام کرچکی ہیں جن میں پریمیو روسیلینی، ڈی وی ایف ایوارڈ اور یونیسیف چائلڈ رائٹس ایوارڈ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر