ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان نے میچ کے 5ویں روز 13 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

بنگلادیش کے خلاف ساجد خان نے پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لے کر مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 5ویں میزبان ٹیم کی 13 وکٹیں گرا کے تاریخ رقم کردی۔

کرکٹ کی معلوم ہسٹری کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کیٹگری کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے بارش متاثرہ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹیم پاکستان نے میزبان ٹیم کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے بنگلادیش کو ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ کردیا

پی ایس ایل کا 7واں ایڈیشن: پلیئرز ڈرافٹ کے لیے 443 کرکٹرز رجسٹرڈ

فالو آن کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو یہ پہلی اننگز سے مختلف نہیں تھی اور شروع سے ہی اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔

بنگلادیش کے خلاف ساجد خان نے پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لے کر مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنے والے ساجد پہلے پاکستانی آف اسپنر بھی بن گئے ہیں۔

اس فتح کے بعد پاکستان نے 12 پوائنٹس بھی حاصل کیے، جس سے تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں اس کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔

بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر 66.66 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کردی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق، اگر سری لنکا کو پوائنٹس ٹیبل پر اپنے 100 پی سی ٹی کے ساتھ پوزیشن برقرار رکھنی تو اسے 2021-23 تک مزید دو میچز کھیلنا ہوں گے اور دونوں میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

پاکستان اب تک چار میچز میں سے تین میچز جیت کر 75 پی سی ٹی کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

انڈیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں اب تک کھیلے گئے چھ میں سے تین میچ جیتے ہیں اور اس وقت 58.33 پی سی ٹی کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر