اسپیکر اسد قیصر نے کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا

قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم پورا نہ ہونے کی نظر ہو گیا اور اجلاس جمعہ 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا.

 قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس شروع ہوا تواپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کا اعلان کر دیا اور کورم کی نشاندھی کر دی۔

یہ بھی پڑھیے

دین کی تبلیغ کرنے والے عامر لیاقت حسین کو ہدایت کب ملے گی؟

یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خاتون کی ڈلیوری، نومولود مرگیا

پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ ملک میں گیس کا بدترین بحران ہے آٹھ آٹھ آرڈیننس توسیع کے لیے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ سید نوید قمر نے کہا کہ اجلاس میں سوالات کے جواب نہیں دیے جارہے،حکومت ملک میں گیس بحران پر بےحسی کا مظاہر کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں آٹھ آرڈیننسز کی توسیع ایجنڈے میں رکھی گئی ہے، پارلیمنٹ کو آرڈیننسز کی توسیع کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،اس طرح کے عمل میں حصہ دار نہیں بنیں گے۔

اس دوران انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشان دہی کر دی، اسپیکر قومی اسمبلی نےایوان کی کاروائی روک دی اور گنتی کی گئی اور گنتی  میں کورم پورا نہ نکلا  تو اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا

متعلقہ تحاریر