آسٹریلیا کی انڈین کرکٹ پر سرجیکل اسٹرائیک

ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انڈیا کا اسکور صرف 36/9 رہا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ میں انڈیا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کا کم ترین اسکور کیا ہے۔

ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انڈیا کا اسکور صرف 36/9 رہا ہے۔

 آسٹریلیا کی اس سرجیکل اسٹرائیک میں اُس کے بالر جوش ہیزل ووڈ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جوش ہیزل ووڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے 5 اوورز میں سے 3 میڈن کیے۔ جبکہ بقیہ 2 اوور میں 8 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے دوسرے روز انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے میچ میں انڈیا اسکور بورڈ پر برتری پر تھا۔ تاہم تیسرے روز کے نتائج شائقین کرکٹ کے لیے غیر متوقع تھے۔

سب سے پہلے پیٹ کمنس  نے جسپریت بمرہ کو کیچ آؤٹ کیا۔ محمد شامی ایک رن پر آؤٹ ہوئے جبکہ انڈیا نے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے 90 رنز کا ہدف دیا۔

 سب سے طویل فارمیٹ میں انڈیا کا سابقہ کم ترین اسکور 42 تھا۔ جو انہوں نے 1974ء میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز اسٹیڈیم    میں ہونے والے میچ میں اسکور کیا تھا ۔

آسٹریلوی ٹیم نے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔ انڈین ٹیم کے خلاف ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ90رنز بنائے۔

یہ بھئ پڑھیے

محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

آسٹریلوی فاسٹ بالرز کی عمدہ بولنگ اور انڈین بلے بازوں کی ناقص کارکردگی نے انڈین شائقین کرکٹ کو بہت مایوس کیا۔شائقین جاری میچ کےدوران ہی اسٹیڈیم چھوڑ کے چلے گئے۔

متعلقہ تحاریر