سیاحت کا شوق، 4 دوستوں کا طورخم سے کالام تک پیدل سفر

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ان کا پیدل چلنے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

سیاحت کے لیے عام  طور پر لوگ مختلف قسم کی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ پرسکون ماحول میں سیر وتفریح سے لطف اندوز ہوسکیں لیکن طورخم کے 4 دوست کالام کی سیر کے لیے پیدل ہی نکل پڑے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے طورخم سے سیاحت کے لیے پیدل کالام کی طرف جانے والوں میں چار دوست رابیع گل، اسیم، گوہر اور ساجد شامل ہیں۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ان کا پیدل چلنے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیدل چلنے سے ہی وہ ہر علاقے کی خوبصورتی سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔  سیر پر جانے والے دوستوں نے کھانے پینے سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی اپنے ساتھ لی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ رات کے وقت وہ کسی آبادی والے علاقے کے قریب آرام کرتے ہیں اور پھر صبح سفر پر نکل  پڑتے  ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیاحتی مقامات پر سہولیات ناپید، سیاح مشکلات کا شکار

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں  میں  بیٹھ  کر سیر وتفریح  پر تو ہر کوئی جاتا ہے لیکن اس سے آپ قدرت کے زیادہ قریب نہیں ہوتے، پیدل چلنے سے آپ حسین اور دل فریب مقامات اور وادیوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ سیاحتی مقامات کی طرف پیدل چلنے کو ترجیح دیں جس سے ان کی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر