انڈیا کے خلاف پاکستان کی فتح، بابر اعظم کے والد فرط جذبات سے رو پڑے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان گزشتہ رات انڈیا کو شکست سے دوچار کردیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس موقع پر دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی فتح کے بعد کپتان  بابر اعظم کے والد اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ اور فرط جذبات سے رونے لگے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر سیاسی اور فوجی قیادت یک زبان

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلہ: سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

انڈیا کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد بابر اعظم کے والد کے پاس آکر انہیں مبارکباد دینے لگی ، مبارکباد دینے والوں میں دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھنے والے چاچا کرکٹ بھی تھے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان گزشتہ رات انڈیا کو شکست سے دوچار کردیا تھا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز اسکور کیے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان میدان میں اترے ۔ دونوں پلیئرز نے ذمہ دارانہ کھیل کو مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی ٹیم کو دس وکٹوں سے فتح دلوا دی۔

محمد رضوان نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 6 چکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ تحاریر