اسلام آباد پولیس کی کارروائی،30 کلو منشیات برآمد، 5ملزمان گرفتار

تھانہ شالیمار پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 21 کروڑ روپے ہے۔

اسلام آباد تھانہ شالیمار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے بین الاقوامی گروہ کے 5 اسمگلر کو گرفتار کرکے 30 کلو گرام کی منشیات برآمد کر لی ہیں۔

تھانہ شالیمار پولیس کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی حاکم خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار کی سربراہی میں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات انتہائی نایاب قسم کیٹا مائن ہے، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 21 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، بچوں کی بلو فلیمیں بنانے والا گروہ گرفتار

ڈی ایس پی حاکم خان کا کہنا ہے کہ ملزمان اتنی فائن کوالٹی کی منشیات پوش علاقوں میں فروخت کرتےہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش کئی اہم انکشافات کیے ہیں امید ہے ان انکشاف کے سلسلے میں مزید گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں نوید ، شہزاد ، عدنان ، کلیم ہارون اور جاوید حسن شامل ہیں۔ ملزمان سے ایک گاڑی ، موبائل فونز اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کے فونز کا فرانزک کرانے کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر