پاکستان میں ڈالر 58 پیسے مزید مہنگا ہوکر 175 روپے کا ہوگیا

مالی سال 2021 سے 2022 اب تک ڈالر کے مقابلےمیں روپے کی قدر میں 9.68 فیصد گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ڈالر 58 پیسے اضافے کے بعد 175 روپے کا ہو گیا۔

حکومتی دعوؤں کے باوجود روپے کی بےقدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر اڑتا ہوا 175 روپے کی شاخ پر بیٹھ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 0.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کےبعد ڈالر انٹربینک میں 174.43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

زر مبادلہ کی شرح کے بجائے برآمدات پر توجہ دیں، سمیع اللہ طارق

عالمی تنہائی اور قلیل سرمایہ کاری، روپے کی قدر میں کمی کے عوامل

یکم جنوری 2021 سے ابھی روپے کی قدر میں 8.37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 14 مئی 2021 سے اب تک روپے کی قدر میں 12.70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالی سال 2021 سے 2022 اب تک ڈالر کے مقابلےمیں روپے کی قدر میں 9.68 فیصد گر گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے بدھ کے روز انٹربینک میں ڈآلر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر روپے کے مقابلے میں 173 روپے 47 پیسے کا ہوگیا۔

جمعرات کے روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری اور ایک وقت میں ڈالر 174 روپے 10 پیسے کی حد کو چھو گیا آخر وقت میں ڈآلر 14 پیسے کمی کے بعد 173 روپے 96 پیسےپر بند ہوا۔

متعلقہ تحاریر