نسلہ ٹاور کو گرانے کےلیے جدید ڈیوائس کا استعمال کیاجائے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نسلہ ٹاور کو گرانے کے اخراجات عمارت کے مالک سے لیے جائیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو جدید ڈیوائس سے گرانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 25 اکتوبر کو نسلہ ٹاور کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نسلہ ٹاور سے متعلق کیس میں اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق عمارت کو گرانے کے لیے جدید ڈیوائس کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی طالبان سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، ملالہ یوسفزئی

کیا نسلہ ٹاور یکم اکتوبر کو مسمار ہو جائے گا؟ سندھ حکومت مشکل میں

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ وہ طریقہ اختیار کیا جائے جس سے دنیا بھر میں عمارتیں گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید ڈیٹونیشن کا استعمال دنیا بھر سمیت ہمسایہ ملک بھارت میں بھی استعمال کیا جارہا ہے

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے دوران کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ نسلہ ٹاور گرانے کا عمل 27 اکتوبر کے بعد ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے اخراجات عمارت کے مالک سے لیے جائیں ، اگر مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی جائیداد بیچ کر رقم وصول کریں۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عمارت گرانے کے فوری بعد ملبے کو اٹھانے کا بھی بندوبست کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر