ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

میگا ٹورنامنٹ میں ابھی تک سری لنکا کے 6 پوائنٹس ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 2 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 23 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیرابینز نے ٹاس جیتا اور سری لنکن ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

سری لنکا نےٹورنامنٹ میں ابھی تک چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں اسے فتح نصیب ہوئی ہے جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح ویسٹ انڈیز نے ابھی میگا ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میں اسے کامیابی نصیب ہوئی جبکہ دو میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میری بیٹیوں میں سے کسی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، شاہد آفریدی

شاہینوں کی شکست دینے کے بعد دل جیتنے نمیبین ڈریسنگ روم آمد

ویسٹ انڈیز نے اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ ون سائیڈڈ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 8اوورز میں پورا کرلیا تھا۔

26 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے چھٹے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کیرابیئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے اپنا تیسرا میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلا جو اس نے 3 رنز سےجیت لیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142  رنز اسکور بنائےتھے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 139 رنز بنا پائی تھی۔

 

متعلقہ تحاریر