ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انڈیا نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ نے انڈیا کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے 25 ویں میچ میں انڈیا نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انڈیا نے ایک وکٹ کےنقصان پر پورا کرلیا ہے۔ انڈیا نے مطلوبہ ہدف 7اوورز میں پورا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

اذہان ملک نے ثانیہ مرزا کو موٹا کہہ دیا

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں دورہ افغانستان منسوخ کردیا

انڈیا کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 70 رنز پر لے گئے اس موقع پر روہت شرما 16 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والےکھلاڑی کے ایل راہول تھے انہوں نے 19 گیندوں کا سامنا کیا اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ اس طرح انڈیا نے 7ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ اور بریڈ ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسکاٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز اسکور کیے اور بھارت کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسےاور کائل کوٹزیئر نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ٹیم کی ابتداء اچھی نہیں رہی اور پہلی وکٹ 13 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

دوسری وکٹ 27 ، تسری وکٹ 28 اور چوتھی وکٹ 29 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ 58 کے مجموعے پر مائیکل لیسک ہمت ہار گئے اور 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکاٹ لینڈ کی چھٹی وکٹ 63 کے اسکور پر گری جب کرس گریوس 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسکاٹ لینڈ کی 7ویں ، 8ویں اور 9ویں وکٹیں 81 کے مجموعی اسکور گریں۔ اسکاٹ لینڈ کی آخری وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر گری تھی۔

انڈیا کی جانب سے سب سے باؤلر روندر جدیجہ اور محمد شامی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیسپریت بھومرا نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ راوی اشون کے حصے میں ایک  وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر