ٹی 20 ورلڈ کپ:ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف

میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فلیڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور بنائے اور کینگروز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے کم پر کام نہیں کروں گا، شعیب اختر

کالی آندھی دسمبر میں پاکستان کا رخ کرے گی

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس گیل اور ایون لیوس نے کیا۔ 30 کے اسکور پر ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ گری جب کرس گیل 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 35 کے اسکور پر گری جب نیکولس پوران 4 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔

ویسٹ انڈیز کی تسری وکٹ بھی 35 کے مجموعی اسکور پر گی۔ روسٹن چیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایون لیوس تھے۔ انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کیا اور 29 رنز اسکور بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی 5ویں وکٹ 91 ، چھٹی وکٹ 126 اور 7ویں وکٹ 143 کے مجموعی اسکور پر گری۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر جوش ہیزل ووڈ رہے انہوں نے 4 اوورز میں 39 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل اسٹارک، پیٹ کمنس اور ایڈم زمپا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر