کینگروز نے شاہینوں کو چاروں خانے چت کردیا، فائنل میں پہنچ گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ میتھو ویڈ نے ایک اوور قبل سکسر مار کر شاہینوں کو چاروں شانے چت کردیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 177 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

شاداب خان نے کرکٹ ایکسپرٹ کی خواہش پوری کردی

محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرن فنچ نے کیا تاہم آسٹریلیا کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی جب ایرن فنچ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

تاہم ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 52 رنز پر لے گئے اس موقع پر شاداب خان کی گیند پر مچل مارش آؤٹ ہوئے گئے انہوں نے 22 گیندوں کا سامنا کیا اور 28 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے اسٹیو سمتھ تھے انہوں نے 6 گیندوں پر 5 رنز اسکور کیے تھے ان کی وکٹ شاداب خان نے حاصل کی۔

آسٹریلیا کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویل سیٹلڈ ڈیوڈ وارنر تھے انہوں نے 30 گیندوں پر 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی وکٹ بھی شاداب خان نے حاصل کی۔ 96 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی 5ویں وکٹ گری۔ گلین میکسویل نے 10 گیندوں پر 7 رنز اسکور بنائے تھے۔

اس سے قبل میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جواب میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176  رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177  رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے اسکور کو 71 رنز تک پہنچایا ۔ اس موقع پر ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے کپتان بابر اعظم باؤنڈری لائن کے قریب کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 41 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 143 رنز پر گری جب محمد رضوان 52 گیندوں پر 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 158 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب آصف علی بغیر کوئی رن بنائے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ٹیم پاکستان

پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ، عماد وسیم ، شاداب خان ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

ٹیم آسٹریلیا

آسٹریلوی ٹیم ایرون فنچ ، ڈیوڈ ورنر ، شان مارش ، میکسویل ، اسٹیو سمتھ ، مارکس اسٹوئنس ، میتھیو ویڈ ، پیٹ کمنز ، مچل سٹارک ، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ تحاریر