ہاردک پانڈیا 5 کروڑ کی گھڑیاں کہاں سے لائے، انڈین کسٹمز کا سوال

انڈین کسٹمز حکام کا کہنا ہے کرکٹر کے سامان سے برآمد ہونے والی گھڑیوں کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

ٹیم انڈیا کے کرکٹر ہاردک پانڈیا اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب اتوار کی رات دبئی سے واپسی پر کسٹم حکام نے مبینہ طور پر ان کے سامان سے 5 کروڑ روپے کی دو گھڑیاں ضبط کر لیں۔

انڈیا میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم انڈیا کے کھلاڑی یو اے ای میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جوتے میں شراب پینے کی ویڈیو وائرل، شعیب اختربھڑک اٹھے

بابر اعظم آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد کسٹم حکام نے ہاردک پانڈیا کے پاس سے 5 کروڑ روپے کی دو لگژری گھڑیاں برآمد کرلیں۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا کے گھڑیوں کی رسیدیں نہیں تھیں اور نہ ہی ان کے پاس یہ ثبوت تھے کہ انہوں نے یہ گھڑیاں کہاں سے خریدیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر ہاردک پانڈیا کا کہنا تھا کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر کسٹم حکام کو گھڑیوں سے متعلق بتایا تھا اور انہیں کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے لکھا ہے کہ ” گھڑیوں کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے ناکہ 5 کروڑ روپے۔

انہوں نے کہا، "میں رضاکارانہ طور پر ممبئی ہوائی اڈے کے کسٹم کاؤنٹر پر گیا تھا تاکہ میری طرف سے لائی گئی اشیاء کا اعلان کروں اور مطلوبہ کسٹم ڈیوٹی ادا کروں۔ ممبئی ہوائی اڈے پر کسٹم کے سامنے میرے اعلان کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط تاثرات گردش کر رہے ہیں، اور میں اس بارے میں وضاحت کرنا چاہوں گا کہ کیا ہوا۔”

کرکٹر ہاردک پانڈیا نے مزید لکھا ہے کہ "میں نے رضاکارانہ طور پر ان تمام اشیاء کا اعلان کیا تھا جو میں نے دبئی سے قانونی طور پر خریدی تھیں اور جو بھی ڈیوٹی بنتی تھی وہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ درحقیقت، محکمہ کسٹم نے خریداری کے تمام دستاویزات طلب کیے تھے جو جمع کرائے گئے تھے۔ تاہم کسٹمز ڈیوٹی کے لیے مناسب ویلیوایشن کر رہا ہے جس کی ادائیگی کی میں نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے۔”

متعلقہ تحاریر