پشاور کی روایتی ڈش "پٹے دانے” ذائقے اور لذت میں اپنی مثال آپ

لذیز اور مزیدار کھانوں سے ہر شخص لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔ سردیوں میں گرمی کی نسبت پانی کم پیا جاتا جس کی وجہ سے بھوک زیادہ لگتی ہے، اور اگر بات ہو گوشت کی وہ بھی بھُنے ہوئے گوشت کی تو بھوک اور بڑھ جاتی ہے۔ پشاور کی روایتی ڈش چربی نما پٹی میں چھپائے گئے "پٹے دانے ” جس کا ہر کوئی دلدادہ ہے.

سردی شروع ہوتے ہی پشاور کے لوگ گرم کھانوں کے ڈھابوں کا رخ کر لیتے ہیں۔ پشاور روایتی کھانوں کے لیے بہت مشہور ہے.  پشاور نمک منڈی اور کارخانو بازار ، وریتہ (BBQ) کے خاص مراکز ہیں. جہاں پشاوری لوگوں کیساتھ ساتھ خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع اور ملک کے دوسروں حصوں سے لوگ وریتہ دمبہ کڑایی اور پٹے دانوں کیلے آتے ہیں.

پٹے دانے پختونوں کے خاص روایتی ڈش ہے جو خاص موقعوں پر پیش کی جاتی ہے۔ گھروں میں شادی بیاہ کیساتھ ساتھ عید پر بھی اسپیشلی بنائے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف پشاور کے مشہور تکہ کڑاہی اور وریتہ بار بی کیو ہوٹلوں میں بنائے جاتے ہیں.

پٹے دانے بنانے کیلئے دمبے کے جگر کو سب سے پہلے کوئلے پر معمولی پکایا جاتا ہے اور اس پر نمک پوشی کی جاتی ہے . پھر دوسرے گاریکر اس پر دمبے کے چربی کو پٹی کی شکل میں اس پر چڑھا دیتے ہیں جہاں پھر اس کو کوئلے کے سلگتے انگار پر تقریباً دس منٹ کیلئے رکھ  دیا جاتا ہے۔ اب پٹے دانے کھانے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کا حکم، ریلوے حکام نے قائداعظم کالونی کی کچی جھوپڑیاں گرا دی

مس ٹرانس پاکستان شائرہ رائے کا ویڈیو سانگ "دنیا” ریلیز

متعلقہ تحاریر