مانچسٹر فٹبال میچ کے دوران جہاز سے ’’فری کشمیر‘‘ کا بینر لہرادیا گیا

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ طیارہ کون اڑا رہا تھا یا اس نے بینر کیوں لہرایا تھا

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں فٹبال میچ کے دوران ایک طیارے کے ذریعے کشمیر کی آزادی کے حمایتوں نے ” فری کشمیر 2500 ڈیز” کے الفاظ پر مشتمل بینر فضامیں لہرادیا گیا۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اولڈ ٹریفورڈ، گریٹر فٹبال اسٹیڈیم میں کرسٹل پیلس بمقابلہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران شائقین نے اسٹیڈیم کے اوپر ایک طیارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جس  نے کشمیر کی آزادی  کی حمایت میں ایک  بینر  فضاء میں لہرایا۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیر کے معاملے پر ٹی وی چینلز کے مالکان کی عدم دلچسپی

کشمیر کے معاملے پر حکومت اور حزبِ اختلاف غیرسنجیدہ

طیارے کے ساتھ لہراتے ہوئے بینر پر ”فری کشمیر2500 ڈیز” کے الفاظ تحریر تھے تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ طیارہ کون اڑا رہا تھا یا اس نے بینر کیوں لہرایا تھا تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ  بھارتی جبر کے شکارمقبوضہ کشمیر کےمیں بھارتی ریاستی دہشتگرد ی کے کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے طیارے کے ذریعے بینر لہرایا گیا ہو 2019 میں لیڈز  میں بھارت اورسری لنکا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کے دوران “کشمیر کے لیے انصاف” لکھا ہوا ایک بینر لہرایا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر