گورنر شاہ فرمان کی شاہ خرچیاں، سالانہ اخراجات 30 کروڑ روپے سے تجاوز

گورنر ہاؤس میں ملازمین کی تعداد 265 سے زیادہ ہے جبکہ گورنر ہاؤس کو سرسبزوشاداب رکھنے کے لیے 30 مالی بھرتی کر رکھے ہیں۔

خیبر پختون خوا (کے پی کے) کے گورنر ہاؤس کے اخراجات میں اضافہ، گورنر شاہ فرمان کی شاہ خرچیوں کا تخمینہ 5 کروڑ روپے اضافے سے 30 کروڑ روپے سالانہ ہو گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی دستاویزات کے مطابق پچھلے سال گورنر ہاؤس کا بجٹ 25 کروڑ چالیس لاکھ روپے تھا جبکہ گورنر شاہ فرمان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 25 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جبکہ رواں مالی سال کے لیے گورنر ہاؤس کے اخراجات 5 کروڑ بڑھا کر 30 کروڑ روپے کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ میں مرتضیٰ وہاب کی معافی قبول،برطرفی کا حکم واپس

سینیٹر رحمان ملک نے پیپلز پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے نوید سنا دی

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کی بجلی گیس اور ٹیلی فون پر خرچہ 4 کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ اس سال بجلی بل کےلیے 3 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا ہے جبکہ پچھلے سال بجلی کے بل میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے جمع کرائے گئے تھے۔

دستاویزات کے مطابق گورنر شاہ فرمان نے تفریح اور تحائف دینے پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ کئے۔ ملازمین کے الاؤنسز کے لیے 4 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ ملازمین کی تعداد 265 سے زیادہ ہے۔ جن میں 22 نئی مالی بھی بھرتی کئے گئے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت میں گورنر ہاؤس کے مالیوں کی تعداد 8 تھی جو اب بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر