ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کے ویوز ایک کروڑ سے تجاوز کرگئے

ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ پری زاد ایک کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، تمام پاکستانی ڈراموں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

ٹوئٹر صارف شاہد علی حبیب نے ٹویٹ کی ہے کہ ڈرامہ سیریل پری زاد کو ایک کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے، تمام پاکستانی ڈراموں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے ہم ٹی وی نیٹ ورک اور اس کے تمام انویسٹرز کو مبارک باد بھی دی۔ ڈرامہ سیریل پری زاد رواں سال جولائی سے ہم ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے، احمد علی اکبر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل پری زاد نے مقبولیت کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے

شہزادی ڈیانا کا کردار نبھاتے ہوئے مضطرب تھی، کرسٹین اسٹیورٹ

ڈرامے کی کہانی ایک غریب گھرانے کی ہے جس میں احمد علی اکبر سب سے چھوٹا بھائی ہے جو کہ ٹیوشنز پڑھا کر اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور گھر کے اخراجات میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بھائیوں بھاوجوں کی جھڑکیاں سننے کے ساتھ ساتھ محلے میں بھی ہونے والا ہر غلط معاملہ پری زاد سے منسوب کردیا جاتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پری زاد ایک رئیس کے یہاں ملازمت اختیار کرتا ہے اور وہ رئیس شخص اپنی وفات سے پہلے سب کچھ پری زاد کے نام کر جاتا ہے۔

یہ کہانی دیکھنے سننے اور پڑھنے میں نہایت دلچسپ ہے لیکن ان حالات کا کسی بھی شخص پر کیا اثر ہوسکتا ہے یہ سب سمجھنے کے لیے پری زاد میں احمد علی اکبر کی اداکاری دیکھنا بہت ضروری ہے۔

احمد اکبر نے اپنی باڈی لینگویج، لہجے اور تاثرات سے ایک غریب لڑکے کی عمدہ عکاسی کی اور اس کے بعد جب امارت ملی تب بھی انہوں نے اپنی چال ڈھال کو نہایت اچھے انداز میں ایک امیر شخص کے انداز میں تبدیل کیا۔

بہت عرصے کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں ایک ایسا ڈرامہ دیکھنے کو ملا جس میں شادی، شادی سے قبل کی سازشیں، شادی کے بعد اس کو توڑنے کی سازشیں اور پھر جدا ہونے والے میاں بیوی کے دوبارہ ایک ہونے کی کہانی کے علاوہ کہانی نظر آئی۔

اب خدشہ صرف یہی ہے کہ ‘پری زاد’ کی بے انتہا مقبولیت دیکھتے ہوئے کہیں ہر ٹی وی چینل اسی طرح کے ڈرامے ہی بنانا نہ شروع کردے اور یوں ایک لمبے عرصے تک پھر سے ہمارے یہاں اچھے ڈراموں کا قحط پڑ جائے گا۔

متعلقہ تحاریر