یوایفا کے میچ میں نسل پرستانہ تبصرے

ریڈ کارڈ ملنے والے اسسٹنٹ منیجر پیئرویبو نے بتایا کہ ریفری نے بحث کے دوران ان پر نسلی منافرت پر مبنی فقرے کسے تھے۔

یورپین فٹبال لیگ یوایفا کے گروپ ایچ کا میچ تنازعہ کا شکار ہوگیا۔ پیرس اور استنبول کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اسسٹنٹ منیجر اور ریفری کے درمیان بحث چھڑگئی اور میچ روک دیا گیا ہے۔

پیرس کے اسٹیڈیم میں فٹبال میچ شروع ہوئے 15 منٹ ہی گزرے تھے کہ ترک فٹبال کلب کے اسسٹنٹ منیجر پیئرویبو اپنی ٹیم کو ہدایات دینے لگے۔ جس پر ریفری سیبسچین کولٹسکو برہم ہوگئے اور دونوں کے درمیان گرما گرمی ہوگئی۔ بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ریفری نے اسسٹنٹ منیجر کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

میچ
The Independent

ریفری کی اس حرکت پر معاملہ مزید طول پکڑ گیا۔ ریڈ کارڈ ملنے والے پیئرویبو نے بتایا کہ ریفری نے بحث کے دوران ان پر نسلی منافرت پر مبنی فقرے کسے تھے۔ اسسٹنٹ منیجر کا یہ کہنا تھا کہ ترک ٹیم نے احتجاجاً میدان چھوڑ کر ڈریسنگ روم کا رخ کرلیا۔ اور شرط رکھی کہ جب تک ریفری کو میچ کی نگرانی سے نہیں ہٹایا جائے گا ٹیم کی میدان میں واپس نہیں جائے گی۔

یہی نہیں پیرس کی ٹیم بھی پیئرویبو کی حمایت میں آگئی اور میدان سے واک آؤٹ کرگئی۔

یوایفا نے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا ۔ انتظامیہ نے اس وقت تک کے لیے میچ کے چاروں ریفریز کو تبدیل کردیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا بقیہ حصہ آج شام کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے اپنی ثقافت کو اجاگر کر کے دل جیت لیے

میچ
Goal

ترک صدر نے معاملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ رجب طیب اردوان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ پیئرویبو کے خلاف دیئے گئے نسل پرستانہ تبصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مزید لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ یوایفا کی جانب سے اس حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب یوایفا چیمپینز لیگ کا دوسرا میچ یووینٹس اور بارسلونا کے درمیان کھیلا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2 گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا ۔ جبکہ لیونل میسی کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ تحاریر