بل گیٹس کی کرونا کے بارے میں بڑی پیشگوئی

بانی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ کرونا کے حوالے سے بدترین ہوں گے۔

سال کے اختتام پر جہاں مختلف ممالک کرونا ویکسین کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں اور 2021 میں کرونا سے نجات کو یقینی تصور کررہے ہیں۔ وہیں ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بل گیٹس نے کہا کہ اگلے 4 سے 6 ماہ کرونا کی وبا کے تناظر میں بدترین ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ سال 2021 میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے ۔

بل گیٹس نے انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوشن (آئی ایچ ایم ای) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2 لاکھ سے زیادہ اموات کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا کا کرونا ویکسین ڈپلومیسی کے استعمال کا حربہ

بانی مائیکروسافٹ نے انٹرویو میں ماسک کی اہمیت کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ کہا کہ اگر سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے اور ماسک کا استعمال کیا جائے تو مستقبل میں اموات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

بل گیٹس کے مطابق ان کی تنظیم کرونا ویکسین کے حوالے سے ہونے والی تحقیق کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہے ۔

ویکسین
wgntv

بل گیٹس پہلے بھی کرونا کے حوالے سے پیش گوئی کرچکے ہیں۔ انہوں نے اکتوبر میں کہا تھا کہ دنیا کے امیر ترین ممالک ممکنہ طور پر 2021 کے آخر تک وبا پر قابو پالیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا سے اب تک 3 لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں بھی وبا نے99 لاکھ سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

متعلقہ تحاریر